راہل نے مودی کو ڈ بیٹ کا دیا چیلنج، کہا:’ مجھ سے بحث کرنے سے ڈرتے ہیں پی ایم‘

Share Article

rahul-gandhi

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے، جس میں 5 بڑے وعدے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلی بحث کے لئے چیلنج کیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس صدر نے پی ایم مودی کے پریس کانفرنس نہ کرنے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے منشور جاری کرتے ہوئے اس کا نام ’ہم نبھائیں گے‘ رکھا ہے۔ اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو بحث کے لئے کھلا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہا، ’میں وزیر اعظم مودی کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھلی بحث کریں۔ میں وزیر اعظم مودی کو کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ وہ قومی سلامتی کے معاملے پر، غربت پر اور روزگار پر مجھ سے ڈبیٹ کریں۔‘ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم پریس کانفرنس کو کیوں خطاب نہیں کرتے ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم منریگا منصوبہ کی بات کرتے ہیں، وہ اس منصوبہ کو بیکار کی اسکیم بتاتے ہیں۔ آج ہر کسی کو یہ معلوم ہے کہ یہ اسکیم لوگوں کے لئے کتنا فائدہ مند رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *