گورنر کی دعوت پر جموں و کشمیر جائیں گے راہل، ہیلی کاپٹر کی پیشکش مستردکی

Share Article
Rahul, helicopter offer rejected by Jammu and Kashmir at Governor’s invitation

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے منگل کے روز کہا، وہ اپوزیشن جماعتوں کے وفد کے ساتھ جموں و کشمیر کے دورے پر جائیں گے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے ہیلی کاپٹر کی پیشکش ٹھکرا دی اور کہا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپوزیشن لیڈر آزاد، ہوکر مقامی شہریوں اور لیڈروں سے ملاقات کر سکیں۔

Image result for Rahul, helicopter offer rejected by Jammu and Kashmir at Governor's invitation
ملک نے راہل گاندھی کے ٹویٹس کے جواب میں پیرکے روز کہا تھا کہ کشمیر کے حالات بالکل پرسکون ہیں اور وہاں پر کسی طرح کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا ہے۔ گورنر نے کہا تھا کہ کشمیر کے پرسکون ماحول کو دیکھنے کے لئے اگر راہل گاندھی آنا چاہیں ،تو وہ ہیلی کاپٹر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ راہل نے ٹویٹ کر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں میں عدم اطمینان ہے اور وہاں ماحول پرسکون نہیں ہے۔

ملک کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے- ‘گورنر صاحب، وہ اور ان کے ساتھ اپوزیشن لیڈروں کا وفد آپ کی درخواست پر جموں و کشمیر اور لداخ آئیں گے۔ انہیں کسی ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں ہے لیکن براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپوزیشن لیڈروں کا وفد آزادی سے وہاں کا دورہ کر سکے اور مرکزی دھارے کے رہنماؤں کے ساتھ مقامی شہریوں اور وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کر سکے‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *