الور اجتماعی عصمت دری:راہل گاندھی نے کی متاثرہ خاتون سے ملاقات، بی جے پی نے اٹھائے سوال

Share Article

جے پور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو الور کے تھانہ غازی علاقے کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے اجتماعی عصمت دری کا شکار متاثرہ خاتون سے ملاقات کی۔ اس دورے کو لے کر بی جے پی نے طنز کیا ہے۔ بی جے پی ریاستی صدر مدن لال سینی نے کہا کہ راہل گاندھی راجستھان میں آئے ہیں تو یہاں کے حالات بھی دیکھ لیں اور اپنی حکومت کے خلاف ایکشن لیں۔
سینی نے کہا کہ راہل گاندھی کو جاننا چاہئے کہ جو امن اور تحفظ عام لوگوں کو مہیا کرانے کا وعدہ ان کی حکومت کا تھا، وہ مکمل ہو پایا یا نہیں۔ سینی نے الزام لگایا کہ آج ریاست میں قانون کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔ عام آدمی خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگا ہے اور ماں بہنوں کی عزت سرعام لوٹی جا رہی ہے، اگر راہل گاندھی کو بھی ایسا محسوس کرتے ہیں تو پھر انہیں اپنی ریاستی حکومت پر کارروائی کرنے کی ہمت دکھانا چاہئے، اگرچہ مدن لال سینی نے یہ بھی کہا کہ یہ جرأت راہل گاندھی نہیں دکھا پائیں گے، کیونکہ ان میں ہمت کی کمی ہے لیکن ہمارا اصرار ہے کہ وہ ہمت ضرور دکھائیں۔
غور طلب ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی جمعرات کو الور کے دورے پر آئے۔ اس دوران انہوں نے آبروریزی کی متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دورے پر سیاست گرم ہے اور بی جے پی اب ریاستی حکومت اور اس معاملے میں متعلقہ حکام پر کارروائی کے لئے راہل گاندھی پر دباؤ بنانا چاہتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *