رافیل سودے پرراہل گاندھی کا پی ایم مودی پرحملہ

Share Article
rahul-gandhi
رافیل سودے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کوپریس کانفرنس کی ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس بات کو ثابت کردیں گے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میں بدعنوانی کی ہے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر پرحملہ کرتے ہوئے رافیل سودے کولیکرکئی اہم سوال پوچھے۔راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے سوال پوچھتے ہوئے کہاکہ طیارہ 1600کروڑروپے میں کیوں خریداگیا؟وزیردفاع باربار اپنا بیان کیوں بدلتی رہی ہے۔انہوں نے پوچھاکہ انل امبانی کی کمپنی کوکاٹریکٹ کیوں دیاگیا؟راہل گاندھی نے کہاکہ پی ایم مودی اس ایشوپرکیوں نہیں بولتے ۔راہل گاندھی نے کہاکہ سرکار نے عدالت میں اس بارے میں سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیکر جھوٹ بولا ہے کیونکہ یہ رپورٹ ابھی تک کسی نے دیکھی تک نہیں ہے۔راہل نے پریس کانفرنس میں سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں جس سی اے جی رپورٹ کا ذکر کیا ہے وہ رپورٹ کہاں ہے،کیونکہ ابھی تک وہ نہ تو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور نہ ہی وہ رپورٹ پی اے سی کے پاس آئی ہے۔
خیال رہے کہ رافیل ڈیل کی کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ والی چارعرضیوں پرسپریم کورٹ نے جمعہ کواپنا فیصلہ سنایا۔رافیل ڈیل پرمودی سرکارکوسپریم کورٹ میں بڑی راحت ملی ہے۔افیل سودے کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی تمام عرضیوں کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ رافیل سودے میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ہے اور قیمت کی جانچ کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ رافیل معاملے کی جانچ نہیں ہوگی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *