راہل گاندھی 10 جولائی کو جائیں گے امیٹھی

Share Article

 

کانگریس صدر راہل گاندھی جنہوں نے اپنی عہدے سے استعفی دے دیا ہے دس جولائی کو اپنے سابقہ پارلیمانی حلقے امیٹھی کا دورہ کریں گے۔ مسٹر راہل کا لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے شکست کے بعد ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ کانگریس ایم ایل سی دیپک سنگھ نے پیر کو بتایا کہ امیٹھی سے چار بار کے رکن پارلیمان مسٹر گاندھی امٹھی 10 جولائی کی صبح کو پہنچیں گے اور ایک دو مقامات پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مسٹر گاندھی عوامی میٹنگ سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

Image result for Rahul Gandhi will visit Ameethy July 10

ملحوظ رہے کہ مسٹر گاندھی نے اس بار دو لوک سبھا حلقوں سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ انہیں امیٹھی پارلیمانی حلقے سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کےہاتھوں شکست کا سامان کرنا پڑا جبکہ اس وقت وہ کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمان ہیں۔انتخابات میں پارٹی کی شکست کا ذمہ لیتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *