وزیر اعظم پر پھر بڑا حملہ ،راہل نے کہا مودی جی آپ نے پھر بولا جھوٹ، اسمرتی دفاع میں اتریں

Share Article

rahul-gandhi-and-smriti-ira

امیٹھی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے بڑا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے امیٹھی میں اسلحہ فیکٹری کو لے کر پی ایم نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ امیٹھی میں اسلحہ فیکٹری کو لے کر پی ایم مودی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر لکھا، ’وزیر اعظم، امیٹھی کی آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد 2010 میں میں نے خود کیا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہاں چھوٹے ہتھیاریں بنائے جارہے ہیں۔ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر آپ نے پھر جھوٹ بولا۔کیا آپ کو بالکل بھی شرم نہیں آتی؟ ۔

 

اس پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے لکھا ہے آپ نے امیٹھی میں کیا کیا کیا ہے؟ میں سب پول کھولوں گی۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نے اتوار کو راہل گاندھی کے گڑھ امیٹھی میں جاکر کوروا کے جدیدتعمیر فیکٹری میں اسلٹ رائفل اے 203 کی یونٹ کا آغاز کیا تھا، جہاں انہوں نے بیان دیا تھا،’بعض لوگ جگہ جگہ گھوم کرتقریر کرتے رہتے ہیں ۔ میڈ ان اجین، میڈ ان جیسلمیر، میڈ ان بڑودہ، لیکن یہ مودی ہے اب یہاں بننے والی رائفل میڈ ان امیٹھی کے نام سے جانی جائے گی۔‘

پی ایم مودی میں نے کہا تھا،’امیٹھی میں AK۔203 رائفلس بنے گی، AK۔203 رائفلیں سے دہشت گردوں اور نکسلیوں کے ساتھ ہونے والے مقابلوں میں ہمارے فوجیوں کو یقینی طور پر بہت برتری ملنے والی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *