لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست طے:راہل گاندھی

Share Article

rahul

ملک میں انتخابی ماحول زوروں پرہے۔پیر کو پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ہے اور اس سے پہلے آج کانگریس صدر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کر پی ایم مودی اور بی جے پی پر ہلا بولا۔ راہل نے پی ایم مودی کے پریس کانفرنس نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔ کانگریس صدر نے ایک بار پھر رافیل سودے میں بدعنوانی کا الزام دہرایا اور سپریم کورٹ سے اپنی معافی مانگنے کو لے کر بھی صاف کیا۔کانگریس صدر نے بی جے پی کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں مل رہی اب تک کی رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن ہار رہے ہیں۔بی جے پی ان انتخابات میں اقتدار میں واپسی نہیں کر رہی ہے‘۔ حکومت بنانے کے لئے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سب نتائج کے بعد سوچنے کا موضوع ہے اور فی الحال کانگریس پارٹی کا ایک مقصد بی جے پی کو ہرانا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں آج کو کہا کہ انہوں نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو برباد کیا، بدعنوانی کو پناہ دی اور کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو نظر انداز کیا ہے۔ ملک کے عوام نے انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو اذیت دی ہے، سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے، لہذا ملک کے عوام انہیں سبق سکھانے جا رہے ہیں۔ ان کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ پی ایم مودی اور آر ایس ایس کے کام کرنے کا طریقہ، نیتی آیوگ، الیکشن کمیشن، ریزرو بینک اور سپریم کورٹ جیسے آئینی اداروں پر دباؤ بنا کر کام کرنے کا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے کام کرنے کے اسی طریقے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ کافی کمزور نظر آ رہا ہے۔
’چوکیدار چور ہے‘سے متعلق بیان پر سپریم کورٹ سے معافی مانگنے پر بھی راہل نے صفائی دی انہوں نے کہا، ’مجھ سے غلطی ہوئی اور میں نے معافی مانگ لی۔ ایک بات واضح کر دوں کہ سپریم کورٹ میں زیر غور معاملے میں ایس سی کے حوالے سے کئے اپنے تبصرے کے لئے میں نے معافی مانگی ہے۔بی جے پی یا آر ایس ایس کے لوگوں سے کوئی معافی نہیں مانگی۔چوکیدار چور ہے کا نعرہ آج ملک بھر میں بولا جا رہا ہے اور یہ ہمارا نعرہ رہے گا“۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *