پلوامہ دہشت گردانہ حملہ: پورا اپوزیشن جوانوں اورحکومت کے ساتھ :کانگریس

congress
جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے گذشتہ روزآئی ای ڈی سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کردیا۔ حملے میں سی آرپی ایف کے 42جوان شہیدہوگئے ہیں۔ جبکہ 45 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی ہے ۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے پربولتے ہوئے کانگریس صدراہل گاندھی نے جمعہ کوکہاکہ دہشت گردوں نے اس حملے کے ذریعے ملک کوتقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم تقسیم ہونے والے نہیں ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ پورا اپوزیشن جوانوں ،ملک اورحکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ کا دہشت گردانہ حملہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس ملک کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ راہل نے کہا کہ ہندوستان کوکوئی تقسیم نہیں کرسکتا ہے۔


راہل گاندھی نے یہ باتیں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔اہل گاندھی نے کہا کہ دہشت گردوں کویہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ اس ملک کونقصان پہنچاپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کو تقسیم کرنے اورتوڑنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن ہم متحد ہیں اورمتحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پردہشت گردانہ حملہ ملک کی آتما پرحملہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ دہشت گردوں نے بڑی غلطی کی ہے اورانہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
وہیں جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرہوئے بڑے دہشت گردانہ حملے پرسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی ہمارے جوانوں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔ ہم قوم کومتحد رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔منموہن سنگھ نے کہا کہ آج سوگ کا دن ہے۔ ہمارے ملک نے تقریباً 40 جوانوں کوکھودیا ہے اورہمارا سب سے بڑا فرض ہے کہ ہم ان کے اہل خانہ کو بتائیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہم کبھی بھی دہشت گردانہ طاقتوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدرراہل گاندھی اورراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے مشترکہ کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا عزم کیا۔

ادھروزیراعظم مودی نے حملے کے بعد بڑابیان دیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔پی ایم نے کہاکہ انہوں نے سیکوریٹی فورسزکوکھلی چھوٹ دے دی ہے۔ملک میں جو غم و غصہ ہے اس کا احترام کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سی آرپی ایف کے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *