میں نریندرمودی کی طرح جھوٹ نہیں بولتاہوں:راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی اپنے پارلیمانی علاقہ امیٹھی میں دورے پر ہیں۔وہاں انہوں نے کہا کہ ہم نے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا او ر ہم نے سرکار بنتے ہی اس وعدے کو پورا کیا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ میں نریندر مودی کی طرح میں جھوٹ نہیں بولتا ہوں ۔میں آپ کے لئے فوڈ پارک بنانا چاہتا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اس کو رکوا دیا۔میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں اس کی تعمیر امیٹھی میں 101فیصد ہوگی۔اتنا ہی نہیں بلکہ راہل گاندھی رافیل ڈیل پر بھی خوب بولے۔انہوں نے کہا کہ جب سی بی آئی رافیل ڈیل کی جانچ کرنا چاہتی تھی تب ڈائیریکٹر کو رات 1.30بجے ہٹا دیا گیا ۔جب سپریم کورٹ نے کہا کہ نہیں یہ غلط ہے اور انہیں بحال کردیا گیا تو 2گھنٹے کے اندر ہی انہیں نوٹس مل گیا کہ ابھی ایک میٹنگکی جائے گی۔اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ سی بی آئی ڈایریکٹر کو ہٹانا ضروری ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نفرت سے کچھ نہیں ہوسکتا نریندر مودی نفرت کے مرکز ہیں ۔ہم 2019میں انہیں ہٹائیں گے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔انہوں کہا کہ مودی سرکار کے اچھے دن کہاں ہیں؟راہل گاندھی نے کہا کہ اگلے الیکشن میں کانگریس کی سرکار بنانی ہے۔ہم یہاں پر بی جے پی کو ہرانے آئے ہیں ۔میں بی جے پی مکت بھارت بنانے کی بات کبھی نہیں کروں گا ہم نفرت نہیں بلکہ عزت سے بات کرتے ہیں۔
راہل گاندھی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں مذہب ،ذات اور علاقہ کے نام پر نفرت پھیلا رہی ہے۔وہ کبھی گجرات سے یو پی اور بہار کے لوگوں کو نکلواتے ہیں ،تو کبھی ہندو کو مسلمان سے لڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نفرت سے کچھ نہیں ہوسکتا۔نفرت کا مطلب نریندر مودی ہیں ۔نفرت کا نشان ہیں نریندر مودی۔ہم 2019میں انکو ہٹائیں گے اور یہ کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے بارے میں کہا کہ نوٹ بندی نے صرف لوگوں کو پریشان کیا۔انہوں پوچھا کہ لائن میں کوئی انل امبانی،نیرو مودی یا وجے مالیا کھڑا ہوا تھا؟صرف ایماندار ،غریب ،کسان اور مزدور ہی اس لائن میں کھڑے تھے ۔ آپ کی جیب سے پیسہ نکال کر امبانی اور نیرو مودی کی جیب میں ڈال دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *