رافیل ڈیل پرسیکریٹ ای میل کاانکشاف-راہل گاندھی نے پھرداغے 5اورسوال

Share Article
Rahul-Gandhi
رافیل ڈیل معاملے کولیکر بیک فٹ پرمودی سرکار عوام کے بیچ صفائی دینے سے بچنے کیلئے سرکارمنگل کوسی اے جی رپورٹ پالیمنٹ میں پیش کرنے جارہی ہے۔وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس سے پہلے ہی ایک سکریٹ(خفیہ)ای میل کا بڑا انکشاف کرتے ہوئے مودی سرکارپرکئی سوال کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرکے کہاکہ رافیل ڈیل میں ایک سیکریٹ ای میل سامنے آیاہے، جس کے تحت خارجہ سیکریٹری اورایچ اے ایل سے پہلے رافیل ڈیل کے بارے میں انل امبانی کوپتہ تھا اوروہ فرانس کے وزیردفاع سے کیا ڈیل کررہے تھے؟راہل نے اس طرح سے پانچ سوال کھڑے کئے ہیں۔

رافیل پرراہل کے تیکھے سوال
1.راہل گاندھی نے کہاکہ رافیل ڈیل کے ایم اویوسائن ہونے سے 10دن پہلے انل امبانی کو کیسے پتہ چلاکہ کوئی ڈیل ہورہی ہے۔جبکہ نہ تو ڈیفنس منسٹر کومعلوم تھا، نہ ہی ایچ اے ایل کواورنہ وزیرخارجہ کو
2.راہل نے کہاکہ فرانس کے وزیردفاع کے آفس میں انل امبانی گئے تھے۔ میٹنگ میں امبانی نے کہاتھاکہ جب پی ایم آئیں گے توایک ایم اویوسائن ہوگا، جس میں انل امبانی کا نام ہوگا۔
3.راہل نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی انل امبانی کے مڈل مین کی طرح کام کررہے تھے۔
4.راہل گاندھی نے کہاکہ پی ایم مودی نے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔پی ایم نے قومی تحفظ سے کھلواڑکیاہے۔وزیراعظم کے خلاف مجرمانہ کارروائی ہونی چاہئے۔
5.راہل گاندھی نے سوال کیاکہ مودی رافیل معاملے کو کیوں دبانا اورکسے بچانا چاہتے ہیں۔ اس لئے رافیل معاملے پرجے پی سی سے بچ رہے ہیں۔ راہل نے کہاکہ سی اے جی کا مطلب ’چوکیدار آڈیٹر جنرل‘رپورٹ ہے۔ ہمارا کام سرکارپر دباؤ بنانا ہے اورکانگریس پارٹی اپنا کام پورے دم سے کام کررہی ہے۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *