راہل گاندھی کو ممتا نے دی سالگرہ کی مبارکباد

Share Article

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ بدھ کی صبح وزیر اعلی نے ٹویٹ میں لکھاکہ راہل گاندھی جی آج آپ کی سالگرہ ہے۔ اس موقع پر میں آپ کو نیک خواہشات پیش رہی ہوں۔

Image result for mamta banerjee give birthday greeting rahul gandhi

راہل گاندھی کا جنم 19 جون، 1970 کو نئی دہلی میں بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کے یہاں ہوا تھا۔ وہ اپنے والدین کی دو اولاد میں بڑے ہیں اور پرینکا گاندھی واڈرا کے بڑے بھائی ہیں۔راہل گاندھی کی دادی اندرا گاندھی بھارت کی سابق وزیر اعظم تھیں۔ وہ بھارت کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ اب تک وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اتر پردیش میں واقع امیٹھی انتخابی حلقے کی نمائندگی کرتے تھے، اس بار وہ وہاں سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ 16 دسمبر، 2017 کو ہوئی رسمی تاجپوشی کے بعد وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ہیں۔وہ آج 49 سال کے ہو چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *