رافیل ڈیل پرایک بارپھرراہل گاندھی کا پی ایم مودی پرحملہ

Share Article
Rahul
رافیل ڈیل کولیکرکانگریس کا حملہ لگاتارجاری ہے۔راہل گاندھی نے رفیل ڈیل کولیکربڑاانکشاف کیاہے۔کانگریس صدرراہل گاندھی نے جمعہ کوصبح ٹویٹ کیا اورفوج کے جوانوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ آپ ہمارے محافظ ہیں۔آپ ہندوستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتے ہیں۔آپ ہمارے فخرہیں۔وہیں جمعہ کوراہل گاندھی نے کانگریس دفترمیں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم بھی موجودتھے۔
پریس کانفرنس کے دوران کانگریس صدرراہل گاندھی نے مودی سرکارپررافیل ڈیل کولیکرایک بارپھرحملہ بولااورکہاکہ ہم سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ رافیل گھوٹالے میں وزیراعظم سیدھے طورپرشامل ہیں۔ہندواخبارکا حوالہ دیتے ہوئے راہل نے کہاکہ اس اخبار نے وزیراعظم کی پول کھول دی۔انہوں نے کہاکہ بھلے ہی آپ رابرٹ واڈرا اورپی چدمبرم کی جانچ کیجئے ،مگررافیل پربھی سرکارکوجواب دینا چاہئے۔
راہل گاندھی نے فوج کے جوانوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے 30ہزارکروڑروپے کی چوری کی اوراسے انل امبانی کی جیب میں ڈال دیا۔انہوں نے کہاکہ فرانس کے سابق صدراولاند نے کہاتھاان سے پی ایم مودی نے خود ان سے ڈیل کی بات کی تھی۔اسے وزارت نے بھی واضح کردیاہے ۔رافیل پرہماری بات سچ ثابت ہوئی۔
راہل گاندھی نے کہاکہ میں ہندوستان کے نوجوانوں، نیوی، آرمی کے لوگوں سے بات کرنا چاہتاہوں۔ہندوستان کے وزیراعظم نے 30ہزارکروڑروپے چورکرکے انل امبانی کودلوایاہے۔انہوں نے پھرسے کہاکہ چوکیدارچورہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *