راہل گاندھی کی بایوپک کا ٹیزرریلیز،دیکھئے ٹیزرمیں کیاہے خاص

Share Article
My-Name-Is-Raga
لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرتمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران تیاریوں میں سرگرم ہوگئے ہیں۔اورایسے میں بڑے پردے پرسیاسی ڈرامہ فلمیں ریلیزہونے لگی ہیں۔2019لوک سبھا الیکشن سے پہلے سیاسی لیڈروں پربنی فلموں کی بھرمارہورہی ہے۔ حال ہی میں سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی بایوپک یعنی ان کی زندگی پربنی فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ ریلیزہوئی تھی ۔اس کے بعد خبرآئی ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی پرفلم بن رہی ہے۔آپ کوبتادیں کہ پی ایم مودی کی بھی بایوپک فلم بن رہی ہے۔ فلم میں پی ایم مودی کاکرداراداکاروویک اوبرائے اداکریں گے
اب خبرہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی زندگی پربایوپک بننے جارہی ہے۔ اس فلم کا نام ’مائی نیم ازراگا‘ (My Name Is Raga)ہوگا۔خاص بات یہ ہے کہ راہل گاندھی پربننے والی اس فلم کا ٹیزربھی یوٹوب پرریلیز کردیاگیاہے۔اس ٹیزرکی شروعات ہندوستان کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل سے ہوتی ہے۔اس ٹیزرمیں دیکھا جاسکتاہے کہ اندراگاندھی پرتابڑتوڑ گولی برسادی جاتی ہیں۔
راہل گاندھی کی زندگی پربن رہی فلم ’مائی نیم ازراگا‘ میں ان کے بچپن سے لیکرکانگریس صدربننے تک کی پوری کہانی دکھائی جائے گی۔اس فلم راہل گاندھی کے اہم پہلوؤں کو بھی دیاگیا۔فلم میں راہل گاندھی کے سیاسی تنازعات کوبھی دکھانے کی کوشش کی گئی۔راہل گاندھی پربن رہی اس فلم کی اسکرپٹ اورڈائریکشن روپیش پال نے کیاہے۔فلم میں اداکاراشونی کمار راہل گاندھی کارول اداکررہے ہیں جبکہ ہمنت کپاڈیا پی ایم مودی کے رول میں نظرآئیں گے۔چارمنٹ کے اس ٹیزرمیں راہل گاندھی کے بچپن سے لیکراب تک کے ان کے سفرکودکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں راہل گاندھی کے لوک سبھا میں ان کے آنکھ مارنے کوبھی شامل کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *