سی بی آئی چیف آلوک ورماکولیکر راہل گاندھی کا مودی پربڑاحملہ

Share Article
rahul
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظرجھالواڑ پہنچے راہل گاندھی نے مودی سرکارپرجم کربرسے۔ انہو ں نے میہول چوکسی، نیرومودی ، للت مودی، وجے مالیا، سی بی آئی ، رافیل ، انل امبانی غیرہ کا نام لیکر پی ایم مودی کوآڑے ہاتھوں لیا۔راہل گاندھی نے ارون جیٹلی کی بیٹی کے ذریعے میہول چوکسی کا کیس لڑنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہو ں نے کہاکہ چوکیدار نے 500کروڑکا جنگی طیارہ 1600کروڑروپے میں خرید کرانل امبانی کے جیب میں 30ہزارکروڑروپے ڈال دےئے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ کل رات چوکیدار نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کوہٹادیا ،کیونکہ سی بی آئی رافیل پرسوال اٹھارہی تھی۔
راہل گاندھی نے الزام لگایاکہ سی بی آئی چیف آلوک ورما رافیل گھوٹالے سے متعلق کاغذات جمع کررہے تھے، جس کے بعد انہیں چھٹی پربھیج دیاگیا۔ ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھاکہ ’’سی بی آئی چیف آلوک ورما رافیل گھوٹالے کے کاغذات اکٹھاکررہے تھے۔ انہیں زبردستی چھٹی پربھیج دیاگیا۔وزیراعظم کا میسیج ایکدم صاف ہے جوبھی رافیل کے ارد گرد آئے گا۔ہٹا دیاجائے گا، مٹا دیاجائے گا۔ ملک اورآئین خطرے میں ہیں‘‘۔

راجستھان میں پی ایم نریندرمودی سرکار اوروسندھرا راجے پرحملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ کسانوں کو پانی نہیں ملے گا، بجلی نہیں ملے گی، کسانوں کی فصل کا صحیح دام نہیں ملے گا کیونکہ وسندھراراجے اورپی ایم مودی کی مارکیٹنگ کرنے والے لوگوں کو پیسہ دیناہے۔انہو ں نے کہاکہ کسان پرقرض ہوتاہے تو اسے ڈیفالٹر کہاجاتاہے لیکن اگرملک کے بڑے بزنس مین پرقرض ہوتاہے تواس کیلئے ریڈ کارپیٹ بچھاکر دورسے پوچھتے ہیں کہ کیسے ہو۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *