راہل گاندھی نے کیا وزیراعظم مودی کوچیلنج

Share Article
Rahul-Gandhi
لوک سبھا الیکشن کے قریب آتے ہی تمام ہی پارٹیوں کے لیڈران الیکشن کی سرگرمیوں میں لگ گئے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف خوب زہر اگل رہے ہیں۔دراصل کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ کیا ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ نریندر مودی ڈرپوک شخص ہیں۔راہل نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس پارٹی بی جے پی اور آرایس ایس کو ہرائے گی۔انہوں کہا کہ ملک کے وزیر اعظم صرف ملک کو توڑنے کا کام کرسکتے ہیں جوڑنے کا نہیں۔بی جے پی کا ماننا ہے کہ وہ ملک سے بڑی ہے لیکن 3ماہ بعد اس کو پتہ چل جائے گا کہ بڑا کون ہے۔
دہلی میں اے آئی سی سی کے اقلیتی سیل کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے را ہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کے چہرے پر گھبراہٹ دکھائی دیتی ہے۔وزیر اعظم کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک کو باٹنے سے ہندوستان پر راج نہیں کیا جا سکتاہے۔پانچ سال پہلے کہا جاتا تھا کہ نریندر مودی 15سالوں تک راج کریں گے۔لیکن بی جے پی کی ساکھ ختم ہوگئی ہے۔اس سرکار میں کسان،مزدوراور غریب ہر کوئی پریشان ہے۔
راہل نے کہا کہ نریندر مودی کو میرے ساتھ 10منٹ کے لئے کھڑا کردو ۔ڈبیٹ کرا دو ۔نریدر مودی ڈرپوک شخص ہیں میں ان کو پہچان گیا ہوں۔راہل نے کہا کہ وزیر اعظم کا سینہ 56انچ کا نہیں بلکہ4انچ کا ہے۔مزید راہل گاندھی نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس بی جے پی اور آر ایس ایس کو بری طرح ہرانے والی ہے۔یہ ملک کسی ایک ذات ،مذہب اور زبان کا نہیں ہے۔یہ ملک ہندوستان میں رہنے والے ہر باشندے کا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *