کرناٹک کے کسانوں کی بدحالی کیلئے پی ایم مودی ذمہ دار : راہل گاندھی

Share Article
rahul-gandhi
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کرناٹک میں کاشت کی صورت حال پر مسٹر مودی کا ایک ’رپورٹ کارڈ‘ جاری کرتے ہوئے کرناٹک میں کسانوں کی حالت زار کا ٹھیکرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر پر پھوڑتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست کے کسانوں کے قرض معافی کے لئے مرکز نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے اور نہ ہی ان کی فصل کو ڈیڑھ گنا قیمت دیا۔مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریسی حکومت والی ریاستوں نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کے لئے 8500 کروڑ روپے خرج کئے ہیں جن میں مرکزی حکومت کی ایک روپے کی بھی شراکت نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم فصل انشورنس منصوبہ میں کسانوں کو کچھ نہیں ملا اور نجی انشورنس کمپنیوں نے زبردست منافع کمایا ہے۔ کسانوں کو ان کی فصل کے لئے کم از کم امدادی قیمت ڈیڑھ گنا بھی نہیں ملا۔ مجموعی طور پر رپورٹ کارڈ میں انہوں نے مسٹر مودی کو گریڈ۔F (یعنی فیل) دیا ہے۔غور طلب ہے کہ زراعت آئین کی یکساں فہرست میں شامل ہے، یعنی یہ موضوع مرکز اور ریاست دونوں کا ہے۔ ریاست حکومت نفاذ کے لئے ذمہ دار ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو اسمبلی الیکشن ہیں۔ کانگریس اس ریاست میں اپنی سرکار بچانے میں مصروف ہے جبکہ بی جے پی نے بی ایس یدی یورپا کو وزیراعلیٰ عہدہ کا امیدوار بنایا ہے۔ پنجاب کے بعد کرناٹک دوسری بڑی ریاست ہے، جہاں کانگریس کی حکومت ہے۔ ان ریاستوں کے علاوہ پانڈیچیری اور میزورم میں بھی کانگریس کی حکومت ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *