راہل گاندھی اور شرد پوار کو صرف انتخابات میں ہی یاد آتے ہیں کسان: امت شاہ

Share Article

 

وزیر اعظم نریندر مودی شیواجی مہاراج کی پالیسیوں پر عمل کرنے والے سیاستدان
ملک کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو وزیر اعظم مودی کو دوبارہ جتا کر دہلی بھیجیں

 

 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ راہل گاندھی اور شرد پوار کو صرف انتخابات میں کسان یاد آتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اگر آبپاشی کے منصوبوں پر کام صحیح طریقے سے کام کیا ہوتا تو کسانوں کی حالت اس طرح بدتر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیواجی مہاراج کی پالیسیوں پر عمل کرنے والے سیاستدان ہیں۔ عوام سے واضح طور پر کہا کہ بھارت ملک کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔

 

سانگلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس عہد میں ہوئے آبپاشی گھوٹالے کی طرف اشارہ دیا اور کہا کہ اس وقت 72 ہزار کروڑ روپے آبپاشی منصوبوں کے لئے خرچ کئے گئے۔یہ پیسہ کہاں گیا؟ اسے سب لوگ جانتے ہیں۔ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جل یکت شیوار یوجنا کی وجہ سے 12 ہزارگائوں میں کسانوں کے کھیتوں میں پانی پہنچ سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کی وجہ سے سانگلی ضلع کے 11 لاکھ کسانوں کو فائدہ مل سکا ہے۔ اگر کہیں انتظامی بے ضابطگی رہ گئی ہوگی تو اسے دور کر لیا جائے گا۔

 

 

امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کانگریس۔ این سی پی اتحاد کی حکومت کے دور میں 15 سال تک ہر شعبہمیں ریاست پسماندہ رہا لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں 5 سال تک دن رات محنت کی گئی ہے اور ہر میدان میں کام ہوا ہے جس سے ریاست کو نئی زندگی مل سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے کام سے خوش ہے۔ لہٰذا بی جے پی کو اکثریت مل رہی ہے۔ انہوں نے سانگلی کے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کی سلامتی، ترقی کے لئے ایک بار پھر دہلی کی کرسی پر نریندر مودی کی حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *