سنچری کے بعد بولے رہانے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا

Share Article

 

کاؤنٹی کرکٹ کے اپنے پہلے میچ میں سنچری جڑنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا کہ وہ موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔

 

انہوں نے کہا، “میں بہت خوش ہوں، خاص طور پر جس طرح سے میں نے بلے بازی کی۔ میں اعتماد سے بھرا ہوا تھا اور موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔ میرا منصوبہ صرف لمبی بلے بازی کرنے کاتھا، میں رنز کے بارے میں نہیں سوچ رہا تھا۔ میں صرف وہاں رہ کر اپنی ٹیم کو اچھی حالت میں پہنچانا چاہتا تھا اور آج صبح اس چیز نے کام کیا‘‘۔

 

رہانے نے ہیمپشائر کے لئے کھیلتے ہوئے سنچری لگائی۔ انہوں نے نٹگھمشائر کے خلاف ڈویژن ون میچ کی پہلی اننگز میں صرف 10 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بدھ کے روز 197 گیندوں پر 119 بنائے۔

 

انہوں نے کہا،’’انگلینڈ میں نظم و ضبط بہت اہم ہے۔ میں بلے بازی کی منصوبہ بندی کے بارے میں اپنے ٹیم کے ساتھیوں سے بات کر رہا ہوں اور اصل میں یہ میرے لئے کام کر رہا ہے۔ میرے پاس صرف ایک سیدھا سا گیم پلان تھا، میں نے اپنے جسم کے قریب سے اور جتنا ممکن ہو ،اتنی تاخیر سے گیند کو کھیلنے کے لئے چاہتا تھا‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *