رابڑی دیوی نے خاندان کے متحد رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا، مخالفین کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

Share Article

 

گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے بیٹوں کے درمیان چل رہے تنازعہ پر آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بی جے پی اور جے ڈی یو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کے بیٹوں کو بھڑکاکر ان کے خاندان کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

Image result for rabri devi family

جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں رابڑی دیوی نے کہا کہ تمام سازشوں کے بعد بھی ان کا خاندان تقسیم ہونے والا نہیں ہے۔ خاندان کے متحدرہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں تیج پرتاپ یادو اورتیجسوی یادو کے درمیان کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ تیج پرتاپ یادو کے خاندان سے الگ رہنے پر انہوں نے کہا کہ یہ عام بات ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد سب الگ رہنے لگتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بیوی ایشوریہ سے طلاق کی درخواست عدالت میں دائر کرنے کے بعد سے تیج پرتاپ یادو اپنے گھر نہیں لوٹے ہیں۔

 

Image result for rabri devi family

تیج پرتاپ سے ٹیلی فون پر روز بات چیت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ تیج پرتاپ یادو ان کے دل کے قریب ہیں۔ بغاوتی تیور اپنائے تیج پرتاپ یادو سے واپس لوٹنے کی عرضی لگاتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ تیج پرتاپ یادو سیدھے سادے ہیں۔ شوہر لالو پرساد یادو کے جیل میں رہنے سے دکھی رابڑی دیوی نے کہا کہ انہیں لالو یادو کی طبیعت کی فکر ہمیشہ رہتی ہے۔

 

Image result for rabri devi family

اس دوران اپنی ضد پر اڑے تیج پرتاپ یادو نے جہان آباد میں اپنے امیدوار چندر پرکاش یادو کے ساتھ روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے دوران تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ پارٹی میں ان کی بات نہیں مانی گئی۔ پارٹی نے مسلسل الیکشن ہار رہے سریندر یادو کو امیدوار بنایا جبکہ جہان آباد کے لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے مقامی اور نوجوان کو امیدوار بنایا ہے۔ تیج پرتاپ یادو نے شیوہر لوک سبھا سیٹ سے بھی اپنا امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Image result for rabri devi family

تیج پرتاپ کے باغیانہ تیور کے درمیان لالو یادو کے سالے سادھو یادو نے بی ایس پی کے ٹکٹ سے مہاراج گنج لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سیٹ پر سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ کے بیٹے اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار رندھیر کمار سنگھ سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اس سیٹ سے این ڈی اے نے بی جے پی کے ایم پی جناردن سنگھ سگریوال کو اتارا ہے۔ اس علاقے کے قدآور لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ، ایم ایل اے اشوک سنگھ کے قتل کے معاملے میں ہزاری باغ جیل میں بند ہیں۔اس دوران ان کے والد کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم کی کمان سنبھال رہے تیجسوی یادو نے کہا کہ کنہیا ابھی کسی عہدے پر نہیں ہیں لہٰذا ان کا موازنہ کنہیا سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں اور کنہیا میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے، اسے پورا نہیں کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *