رابی پیرزادہ کا فحش ویڈیوز وائرل ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع

Share Article

پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن کے باعث انہیں تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس مرتبہ رابی پیرزادہ کو اس پر تنازع کا سامنا کرنا پڑا جب سوشل میڈیا پر ان کی نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں، جس کے بعد انہوں نے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ سے رجوع کرلیا۔

Image result for rabi peerzada

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان نازیبا ویڈیوز پر گلوکارہ نے خود کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری نہیں کیا بلکہ خبررساں ادارے سے بات چیت کی۔ ان ویڈیوز کے حوالے سے گلوکارہ نے اردونیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھیں کہ گلوکارہ کے سابق بوائے فرینڈ نے ان سے بدلہ لینے کے لیے یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ البتہ رابی پیرزادہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘یہ ذاتی ویڈیوز اور تصاویر میرے فون میں موجود تھیں لیکن میں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنا فون فروخت کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں انہوں نے اپنا اسمارٹ فون فروخت کیا تھا ان کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکارہ کی ’سانپ اور اژدھوں‘ کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سانپ کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *