QNet میں پھنسے شاہ رخ خان ، انیل کپور سمیت 500 لوگوں کو سائبر پولیس کا نوٹس

Share Article

shah-rukh-khan

مارکیٹنگ فرم ’کیونیٹ‘گھوٹالے میں سائبرپولیس نے بالی ووڈ کے افسانوی ستارے شاہ رخ خان، انیل کپور، جیکی شراف، بومن ایرانی، وویک اوبرائے کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ان تمام فلم ادکاروں پر’کیونیٹ‘کمپنی میں حصہ داری اور کمپنی کو پروموٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں سائبرآباد پولیس نے 500 لوگوں کو نوٹس دیا ہے۔اس معاملے میں ملزم 60 افراد کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹنگ فرم ’کیونیٹ‘کے ذریعے ملک میں چل رہا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔
کیونیٹ نے اب تک ملک بھر میں 3 لاکھ لوگوں کو اپنی ٹھگی کا شکار بنایا ہے۔ اس اسکیم کے ریکیٹ کو تلنگانہ، آندھرا پردیش، دہلی میں چلایا جارہا تھا۔ 57 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ ’کیونیٹ ‘ کے خلاف اب تک سائبرآباد میں تقریباً 30 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ان میں سے آٹھ کیس پر سی آئی ڈی تحقیقات کر رہی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار کے علاوہ کرکٹر یوراج سنگھ اور ٹالی ووڈ اسٹار پوجاہیگڑے کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام ملزمان کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے 4 مارچ تک جواب دینے کو کہا ہے۔ پولیس نے نوٹس میں یہ بھی صاف کیا ہے کہ اگر 4 مارچ کو ملزم پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوتے ہیں تو ان پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔’کیونیٹ‘ ہانگ کانگ بیسٹ ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی ہے۔ جسے کے یو آئی گروپ چلاتا ہے۔ اس کے بانی وجے ایشورن، جوزف بس مارک ہیں۔پولیس کی کارروائی کے بعد معاملہ اب عام لوگوں کے سامنے آ رہا ہے اور ساتھ ہی اس سے وابستہ لوگوں کی مشکلیں بھی بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *