قطر ’اوپیک ‘سے علاحدہ 

Share Article


قطر، خلیج کے ان ملکوں میں سے ہے جو نہ صرف تیل کی پیداوار زیادہ کرتا ہے بلکہ گیس کی پیداوار بھی بڑے پیمانے پر کرتاہے۔ اب نئی پالیسی کے تحت اس نے گیس پر زیادہ انحصار کرنے کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے تیل کی یومیہ پیداوار 6 لاکھ بیرل ہے مگر قطر دنیا بھر میں گیس کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ خیال رہے کہ قطر نے کہا ہے کہ وہ عنقریب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘سے علاحدگی اختیار کرے گا۔

 

قطر کے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘ سے قطر کے الگ ہونے کے اعلان کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر سیاسی تنہائی کے نتیجے میں ’’اوپیک‘‘میں اپنا اثر ونفوذ قائم رکھنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد دوحہ نے اس تنظیم سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
’’ٹوئٹر‘‘پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے اوپیک سے انخلاء کی اقتصادی شق کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں اس فیصلے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے فیصلے کے بعد دوحہ کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے ’’اوپیک‘‘کے خلاف ابلاغی جنگ کا امکان موجود ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *