قطر کی طرف سے غزہ میں ایک لاکھ خاندانوں میں فی کس 100 ڈالر تقسیم

Share Article

 

قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کے غرباء و مساکین میں امدادی رقم کی اقساط جاری کر دی گئیں۔ قطری حکومت کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کردہ گرانٹ میں سے 1 لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔فلسطینی میڈیارپورٹ کے مطابق قطر کی طرف سے غزہ کیعوام کے لیے یہ رقم فلسطین کے لیے قطری سفیر محمد العمادی کے دورہ غزہ کے دوران جاری کی گئی۔

Image result for one lakh families in Gaza

غزہ کے ضرورت مند شہریوں کو امدادی رقم ان کے بنک اکائونٹس اور ڈاک کیاکائونٹس کے ذریعے پہنچائی گئی۔قبل ازیں اتوار کو قطری کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور ان کے نائب خالد الحردان نے بیت حانون کے راستے غزہ کا دورہ کیا۔سفیر العمادی نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع اور علاقے کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔الجزیرہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کے ایک لاکھ نادار گھرانوں کو فی کنبہ ایک لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *