پاکستانی سیریل دیکھنے سے ناراض شوہر نے بیوی پر جان لیوا حملہ کیا، اسپتال میں بھرتی

Share Article

pune

پنے: ممبئی سے متصل پنے سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کے پاکستانی سیریل دیکھنے سے ناراض ہو کر اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس حملے میں بیوی شدید طور پر زخمی ہو گئی ہے اور اس کا انگوٹھا کٹ گیا ہے۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اسے بیوی کے موبائل پر پاکستانی ڈرامہ دیکھنا پسند نہیں آیا، تو اس نے اس پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔

پولیس نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم آصف نائب ہورڈنگ لگانے کا کام کرتا ہے۔ آصف نائب نے بتایا کہ ملک پر دشمن حملہ کر رہے ہیں اور اس کی بیوی نرگس پاکستانی سیریل دیکھا کرتی تھی۔ یہ اسے صحیح نہیں لگا اور اس نے اسے کئی بار منع بھی کیا تھا، لیکن وہ نہیں مان رہی تھی۔

پیر کو آصف گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ بیوی نرگس دوسرے کمرے میں موبائل پر پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی تھی، تبھی آصف بھڑک گیا اور اس نے دھاردار ہتھیار سے بیوی پر حملہ کر دیا۔ نرگس نے حملہ روکنے کے لئے ہاتھ آگے کیا، تو اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ کر گر گیا۔ دریں اثنا، نرگس کا شور سن کر پڑوسی نے اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *