پونے پولس نے احتجاج کررہے معذوروں پرجم کربرسائی لاٹھیاں 

Share Article
pune-police-lathicharge

ممبئی: مہاراشٹر ریاست کے پونے ضلع سے پولیس کاگھناؤناچہرہ سامنے آیا ہے۔ پیر کی دوپہر کو پونے پولیس نے سماجی بہبود کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کر رہے معذوروں پر لاٹھی چارج کیا، پولیس کی اس لاٹھی چارج میں کئی معذور بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ سماجی بہبود کمیشن کے دفتر کے باہر یہ تمام معذور اپنا احتجاج کر رہے تھے، ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ احتجاج کرنے والے معذوروں کی تعداد ہزاروں میں تھی، آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ یہ معذور اپنی نوکری اور تعلیم میں مختلف مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

معذوروں کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر کئی بار احتجاج کیا، لیکن ریاستی حکومت انہیں یقین دہانی کے علاوہ اور کچھ نہیں دے رہی اب یہ ریاستی حکومت کی یقین دہانی سے ناراض ہیں اور یہ اپنا حق چاہتے ہیں۔پیر کی صبح سے یہ احتجاج جاری تھا جسے دوپہر میں پولیس نے بند کروانے کی کوشش کی، لیکن جب یہ آندولن بند نہیں ہوا تو پولیس نے ان معذوروں پر لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے اپنے احتجاج میں کہا ہے کہ اگر ان کی مانگے یہاں پوری نہیں ہوتی ہے تو وہ ممبئی تک پیدل سفر کریں گے اور ممبئی جاکر وہاں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی اس گروپ نے ناگپور اور ممبئی میں حکومت کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *