میگھالیہ کے گورنر تتھاگت کے بگڑے بول، کہا کشمیر سے جوڑی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں

Share Article

governor-tathagata-royشیلانگ: میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے امرناتھ یاترا سمیت کشمیر سے جوڑی ہر چیز اور ریاست کے سامانوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔ٹوئٹر پر خود کو دائیں بازو ہندو سماجی و سیاسی مفکر، مصنف بتانے والے رائے نے مائیکروبالنگ سائٹ پر اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے ٹویٹ کیا، ’ ’ہندوستانی فوج کے ایک ریٹائرڈ کرنل نے اپیل کی ہے: کشمیر نہیں جائیں، اگلے دو سال تک امرناتھ یاترا پر نہیں جائیں۔ کشمیری ایمپوریم سے یا ہر موسم سرما میں آنے والے کشمیری تاجروں سے سامان نہیں خریدیں۔ کشمیر کی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔‘‘ رائے گورنر بنائے جانے سے پہلے بی جے پی لیڈر تھے۔ انہوں نے مزید ٹویٹس میں عصمت دری اور قتل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی فوج (جو کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہدایت دیتی ہے) اور ’ مشرقی پاکستان ‘ میں ان کے کردار کا بھی ذکر کیا۔
(Source_PTI)

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *