پلوامہ حملے کے بعد ملک درد سے چیخ رہا تھااوربی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری ’رنکیاکے پاپا‘ گا رہے تھے

Share Article
manoj-tiwari
جموں وکشمیرکے پلوامہ ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پوراملک غصے میں ہے۔سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے میں ہمارے 40سے زیادہ سی آرپی ایف کے جوان شہیدہوگئے ہیں۔50سے زیادہ موت اورزندگی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اس حملے سے بالی ووڈ میں بھی زبردست غصہ ہے۔لوگ پاکستان کوسبق سیکھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ملک خون کے آنسورورہاہے۔لیکن ہمیشہ دیش بھکتی سے لبریزبی جے پی لیڈروں پراس کاکوئی اثرنہیں پڑا۔وہ اپنی ہی دنیامیں ناچتے گاتے رہے ،گویاکہ ملک کیلئے شہیدہونے والے بیٹوں کی شہادت سے ان کے لئے ناچناگانا ہے۔
ایک ویڈیوسامنے آیاہے، ویڈیوبی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اورنئے نئے بی جے پی میں شامل ہوئے روی کشن کاہے۔دونوں ایک پروگرام میں لوگوں کو منورنجن کررہے ہیں وہ بھی تب جب پوری دنیااس حملے کے بعدغصے میں تھا۔


ویڈیومیں صاف دکھائی دے رہاہے کہ جب کشمیرمیں بہادرجوانوں کی شہادت پرملک بھرمیں غم ہے، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منو ج تیواری بیتی پریاگ راج میں ناچے-گائے اورمودی کیلئے ووڈ مانگے۔
وہیں بی جے پی صدر امت شاہ، دہلی بی جے پی صدرمنوج تیواری ، مرکزی وزیرپیوش گوئل جیسے لیڈروں کی سیاسی پروگراموں پراپوزیشن پارٹیاں سوال اٹھارہی ہے۔

عام آدمی پارٹی لیڈر اوررکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ’’ شرم آتی ہے امیت شاہ پر ملک میں 42جوان شہیدہوگئے ،پاکستان کوجواب دینے کے بعائے امت شاہ مندرتعمیرمیں لگے ہیں بندکرو یہ بکواس اورپاکستان کوجواب دینے کی تیاری کرو‘‘۔سنجے سنگھ نے بی جے پی کاٹویٹ شیئرکیاہے جس میں بی جے پی صدرامت شاہ کہہ رہے ہیں کہ ایودھیا میں مندرضروربنے گا۔

وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے سی آرپی ایف جوانوں پرحملے کے بعد لکھنؤ ہونے والی پریس کانفرنس کومنسوخ کردیاتھا۔کانگریس صدرراہل گاندھی نے جی ۔20 ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ جمعہ کو مجوزہ دوپہر کے بوج پروگرام کو منسوخ کر دیا۔پارٹی کے محکمہ خارجہ کی جانب سے دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں یہ پروگرام مجوزہ تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *