نابینا سائنسداں نے کیا اعلان، شہید کے پریواروں کو دیں گے 110 کروڑ روپے

Share Article
blind-scientist-donates

جے پور: پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید سی آر پی ایف جوانوں کے خاندان کی مدد کے لئے نابینا سائنسداں مرتضیٰ علی آگے آئے ہیں۔ مرتضی علی نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 110 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے پی ایم او کو میل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے جواب میں پی ایم او نے دو تین دن میں ملاقات کا وقت طے کرنے کی بات کہی ہے۔

blind-scientist-donates-1

راجستھان کے کوٹہ ضلع سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ علی پیدائش سے ہی نابینا ہیں، جو ممبئی میں بطور سائنسداں کام کرتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے فیول برن ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے۔ جس کے ذریعہ جی پی ایس، کیمرے یا پھر کسی دوسرے آلے کے بغیر ہی کسی بھی گاڑی کو ٹریس کیا جا سکتاہے۔ کوٹہ کے کامرس کالج سے گریجویشن کرنے والے مرتضیٰ علی کا آبائی آٹوموبائل کا کاروبار بھی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مرتضیٰ وزیر اعظم مودی سے مل کر 110کروڑ روپے کا چیک سونپنے کی تیاری کرلی ہے۔ تب سے اب انہیں انتظار ہے پی ایم آفس سے وقت ملنے کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *