کشمیریوں کو پریشان کرنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی، ہیلپ لائن نمبر جاری

Share Article
punjab-police
چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے ریاست میں رہ رہے کشمیریوں، خاص طور پر طالب علموں کی مدد کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بنایاکیا ہے۔اس مفت سروس کے ذریعے ریاست میں کسی طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے کشمیری کمیونٹی کے لوگوں کی مدد مہیا کرائی جائے گی،اس کے لئے فون پر 181 ڈائل کرنا ہوگا۔
اس ہیلپ لائن کے لئے ایک خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے۔ اس سے پریشانی کا سامنا کر رہے کشمیری طالب علموں کی شکایات کا تصفیہ کرنے میں مدد ملے گی۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق متاثرہ 181 پر فون کر سکتے ہیں اور میسج بھی کر سکتے ہیں یا پھر76961-81181 پر وہاٹس ایپ میسج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 0172-6626181 پر فیکس بھی کیا جا سکتا ہے اور “mailto:help@181pph.com”/”nhelp@181pph.com” پر ای میل بھی کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پہلے یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ ان کی حکومت ریاست میں تمام کشمیریوں کو مکمل تحفظ مہیا کرائے گی۔ ان کی شکایات کا تصفیہ کرنے کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (قانون وانتظام) سرجیت سنگھ کو نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کا کوئی شخص یا طالب علم ان کے موبائل نمبر 94645-00004 یا پنجاب پولیس ہیڈکوارٹر کے دفتر کے فون نمبر 0172-2747767 پر فون کر سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *