افضل گرو کے بیٹے کا بنا آدھار کارڈ، کہا:’ ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں‘

Share Article

azfal-gurus-son-ghalib-1

پارلیمنٹ میں حملے کے ماسٹر مائنڈ افضل گرو کے بیٹے غالبکا آدھار کارڈ بن گیا ہے اور غالب اسے شیئر کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی غالب نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی پاسپورٹ بن گیا ہوتا تو انہیں زیادہ فخر ہوتا۔غالب فی الحال نیٹ کی تیاری کر رہا ہے اور ڈاکٹر بننا چاہتا ہے، اس نے اچھے نمبروں سے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان پاس کی ہے۔

azfal-gurus-son-ghalib

غالب نے بتایا کہ، آج اس کے پاس انڈین دستاویز کے طور پر کچھ تو ہے ۔8سال کے غالب نے کہا، ’اب کم از کم میرے پاس دکھانے کے لئے ایک کارڈ تو ہے،میں بہت خوش ہوں۔ غالب اپنے نانا غلام محمد اور ماں تبسم کے ساتھ رہتے ہیں۔ غالب کو اب پاسپورٹ کا انتظار ہے اور وہ کہتا ہیں، ’مجھے اس وقت اور زیادہ فخر محسوس ہو گا جب مجھے میرا پاسپورٹ مل جائے گا۔‘ غالب میڈیکل انٹرس ایگزامNEET کی تیاری کر رہا ہے جو 5 مئی کو ہونا ہے۔

غالب نے آگے کہا، اگر میں یہاں کوالیفائی نہیں کر پاتا ہوں تو میں بیرن ملک جانا چاہوں گا۔ ترکی میں ایک کالج ہے، جو مجھے اس کے لئے بعد میں اسکالر شپ بھی دے سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ وہ اپنے والد کا خواب پورا کر رہا ہے۔ ہم نے پہلے ہوئی غلطیوں سے ہی سبق سیکھا ہے۔ میرے والد اپنا میڈیکل کیریئر پورا نہیں کر سکے اور میں نے اسے مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ غالب بتاتے ہیں کہ سیکورٹی نے انہیں کبھی پریشان نہیں کیا بلکہ ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔

والد افضل گرو کے پھانسی کے بعد وادی میں دہشت گرد تنظیموں نے غالب کا مائنڈ واش کرنے اور باپ کا بدلہ لینے کے لئے اکسایا تھا، لیکن غالب نے ان کی بات سنانے کے بجائے اپنے بہترین کیریئر منتخب کیا۔ پارلیمنٹ میں ہوئے حملے کا مجرم قرار دیے جانے کے بعد افضل کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *