اڈیشہ:نوکری مانگنے پر ویدانتا پلانٹ کے باہر تشدد ، مزدوروں نے سیکورٹی گارڈ کو زندہ جلایا، دو کی موت

vedanta-aluminium-plant

اڈیشہ کے کالا ہانڈی ضلع میں واقع ویدانتا لمیٹڈ کے المونیم پلانٹ کے باہر کام کا مطالبہ کرنے آئے مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہو گئیں۔ اس میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 30 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ پورے علاقے میں اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کر دیا ہے۔

ذرائعکے مطابق، مظاہرین نے اڈیشہ انڈسٹریل سیفٹی فورس (او آئی ایس ایف ) کے ایک سیکورٹی گارڈ کو کمرے میں بند کر دیا اور باہر سے آگ لگا دی۔ اس سے سیکورٹی کی زندہ جلانے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت دانی بترا اور سجیت کمار منج کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک دانی مظاہرہ کرنے والوں میں تھے جبکہ سجیت کمار منج اوآئی ایس ایف کے جوان تھے۔ فی الحال علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

vedanta-aluminium-plant-1

کالا ہانڈی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) بی گنگا دھر نے بتایا کہ رینگوپالی اور آس پاس کے گاؤں کے باشندے لنجی گڑھ میں ریفائنری کے پاس نوکری اور دیگر خصوصیات کی مانگ کو لے کر احتجاج و مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ کمپنی کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ کرانے اور ریفائنری میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دینے کی بھی مانگ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ریفائنری کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات اوآئی ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں روک لیا جس کے خلاف مظاہرین نے پتھراؤ کر دیا۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سیکورٹی نے لاٹھیوں سے بھیڑ کو بھگایا اور تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے۔بعد میں ایک زخمی کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ ایس پی نے کہا کہ مظاہرین نے المونیم پلانٹ کی کمیونٹی سروس سینٹر میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے میں اوآئی ایس ایف اہلکار سجیت کمار منج کو کمرے میں بند کر کے اس میں آگ لگا دی۔ گنگا دھر نے بتایا کہ منج کی جلنے سے موت ہو گئی۔

وہیں گاؤں کے ایک مظاہرین نے کہا، ’ہم پرامن دھرنا کر رہے تھے، لیکن پولیس نے ہمیں زبردستی موقع سے ہٹانے کی کوشش کی۔ جب ہم نے اس کی مخالفت کی تو انہوں نے ہم پر لاٹھی چارج کیا، جس کی وجہ سے دانی بترا کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ مہیشور پارٹی نامی دوسرے گاؤں والے نے الزام لگایا کہ تشدد تب بھڑکا جب کچھ پولیس والوں نے مظاہرین کے ساتھ غلط سلوک کیا۔

اس سے پہلے تمل ناڈو کے توتی کورین میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہوئے جھڑپ میں پولیس نے گولیاں چلائی تھیں، جس میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مظاہرین وہاں ایک اور ویدانتا پلانٹ کے آپریشن کی مخالفت کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *