راجستھان میں پھرگوجرریزرویشن آندولن کاکہرام،ریلوے ٹریک پرقبضہ

Share Article
gujjar
راجستھان میں گوجرآندولن کی آگ ایک بارپھربھڑک گئی ہے، ایسے میں نئی نویلی سرکار کی مشکلیں بڑھ سکتی ہے۔سوائی مادھوپورمیں گوجرسماج کے لوگ مقصودن پورہ گاؤں کے پاس ٹرین کی پٹریوں پربیٹھ گئے ہیں۔ریزرویشن کولیکر گوجرسماج کے مظاہرہ کے باعث ویسٹرن سینٹرل ریلوے کے کوٹا ڈویژن میں 7ٹرینوں کوڈائیورٹ اورایک ٹرین کوکینسل کردیاگیاہے۔اس کے علاوہ کچھ ٹرینوں کی دوری میں بھی بدلاؤ کیاگیاہے۔راجستھان میں پانچ فیصد ریزرویشن کی مانگ کولیکرگوجرسماج نے جمعہ شام کودہلی-ممبئی ریلوے ٹریک پرقبضہ کرلیاتھا۔اس کے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں سڑکوں پرجام لگادیا۔ساتھ ہی ریزرویشن نہیں ملنے تک ریل اورسڑک ٹریفک روکنے کی سرکارکوخبردارکیاہے۔

ریاستی سرکارنے بھی کثیرتعدادمیں پولس اہلکاروں کوتعینات کرنے کے ساتھ ہی گوجراکثریتی علاقے میں انٹرنیٹ سروس بندکردی ہے۔تاکہ افواہوں کوپھیلانے سے روکاجاسکے۔ ریلوے پولس فورس بھی پٹریوں کوتعینات کی گئی ہے۔سوائی مادھوپور ضلع کے ملارنا ڈونگرمیں جمعہ کوگوجرسماج کی مہاپنچایت ہوئی۔اس میں آرکشن سنگھرش سمیتی کے کنوینرکرنل کروڑی سنگھ بینسلا نے کہاکہ گوجرسمیت رائیکا، بنجارا، گاڈیا لوہار اورریواڑی برادریوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دینے کولیکر20دن پہلے الٹی میٹم دیاگیاتھا۔لیکن ان کا الزام ہے کہ کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔سرکارکی طرف سے ریزرویشن کولیکرکوئی پہل نہیں کی گئی، اب سماج کے پاس ملارنا ڈونگرریلوے ٹریک پرقبضہ کرنے کے ساتھ ہی صوبے کے مختلف مقامات پرریل اورسڑک ٹریفک متاثرکرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچاہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *