آئین میں دیئے گئے حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے :مفتی مکرم

Share Article

 

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میںمسلمانوں کو تاکیدکی کہ اللہ تعالی کے ذکر اور شکر کی پابندی کریں ۔اللہ تعالی کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں ہمارے پاس ہیں ۔ان کا استعمال کرتے وقت اسراف اور فضول خرچی سے احتراز کریں ۔پانی بھی عظیم نعمت ہے جس کے بغیر زندگی نہیںہے اسے بھی ضرورت سے زیادہ خرچ کرکے ضائع نہیں کرنا چاہئے یہ بھی گناہ ہے ۔

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرارتی لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے آج کل کانوڑ یاترا چل رہی ہے ۔عید الاضحٰی کی تیاریاں بھی چل رہی ہیں قربانی کے جانور گاؤں دیہاتوں سے شہروں میں فروخت کرنے لائے جارہے ہیں اور ہمارا یوم آزادی 15اگست بھی قریب ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ انتظامات چل رہے ہیں۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرارتی لوگ ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں ماب لنچنگ بھی تھمنے کا نام نہیںلے رہی ہے ایک لیڈر کا یہ کہنا کہ لنچنگ کے بیشتر واقعات میں سچائی نہیں ہے یہ بالکل غلط ہے ملک کی معروف شخصیات نے محترم وزیر اعظم کے نام خط لکھ کر جس تشویش کا اظہار کیا ہے حکومت اس پر توجہ دے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہا طلاق ثلاثہ بل اسلامی شریعت میں مداخلت اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ذریعہ فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انہوںنے اقوم متحد ہ سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف ریزولوشن پاس کرکے اس پر پابندیاں عائد کی جائیں اور ان پابندیوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے ۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ کہ فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باہر کی وادی الحمص میں سینکڑوں مکانات سیکورٹی کے نام پر مسمار کئے جارہے ہیں اس کے خلاف عالمی برادری کو موثر کارروائی کرنی چاہئے یہ حقوق انسانی کی پامالی کی بدترین مثال ہے جس پر فور ی کارروائی ہونی چاہئے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *