اے ایم یو:22طلبا کا پروفائلٹی کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ میں انتخاب

Share Article
selects-22-AMU-students
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمپیوٹر سائنس شعبہ کے ایم ایس سی سال آخر کے22طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو کے تحت پروفائلٹی کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے یہاں کلاؤڈ انجینئر کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے۔انہیں تین ماہ کی تربیت کے بعد کمپنی کی جانب سے منتخب کیا جائے گا جس کے لئے انہیں تین سے پانچ لاکھ روپیہ سالانہ کا مشاہرہ ملنے کی توقع ہے۔
مذکورہ کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد ٹی پی او جنرل اور کمپیوٹر سائنس شعبہ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔کمپیوٹر سائنس شعبہ کے اسسٹنٹ ٹی پی او مسٹرجاوید وسیم نے بتایا کہ پروفائلٹی کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جماعت کی قیادت کمپنی کے ایچ آر مینیجر مسٹر وکرانت اگروال نے کی۔اس موقع پر شعبہ کے سربراہ پروفیسر جمشید صدیقی، پروفیسر عبید اللہ بخاری اور ٹی پی او جنرل مسٹر سعد حمید موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *