علی گڑھ : مَرسر یونیورسٹی، امریکہ کے دینیات کے پروفیسر رابرٹ این نیش نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلیق احمد نظامی مرکز علومِ قرآن کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدا لرحیم قدوائی سے ملاقات کی۔ پروفیسر قدوائی نے پروفیسر نیش کو مرکز کی سرگرمیوں اور پروگرامس کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر ارشد اقبال نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ خلیق احمد نظامی مرکز علومِ قرآن کی سرگرمیوں اور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ ڈاکٹر نذیر احمد، ڈاکٹر محمد مبین سلیم اور ڈاکٹر ایوب اکرم نے پروفیسر نیش سے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور سے بین المذاہب مکالمہ اور پرامن بقائے باہم کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ انھیں بتایاگیا کہ اس سال سے شروع ہونے والے بی اے (قرآنی مطالعات) میں بین المذاہب مفاہمت کا ایک پیپر شامل ہے۔
پروفیسر نیش نے اسلامی خطاطی گیلری، آئی سی ٹی لیب اور مسجدکو دیکھا اور سنٹر کی اشاعتوں کی ستائش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ خلیق احمد نظامی مرکز علومِ قرآن مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here