Professor-Mohd-Khalid
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریڈیو ڈائیگنوسِس شعبہ کے پروفیسر محمد خالد کو انڈین کالج آف ریڈیولوجی اینڈ اِمیجنگ (آئی سی آر آئی) اور انڈین ریڈیولوجیکل اینڈ امیجنگ ایسوسی ایشن (آئی آر آئی اے) کی جانب سے آئی سی آر آئی فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انھیں یہ فیلوشپ جنوری 2020میں احمدآباد میں منعقد ہونے والی آئی آر آئی اے کی 73ویں سالانہ کانفرنس میں عطا کی جائے گی۔ پروفیسر محمد خالد انڈین ریڈیولوجیکل اینڈ امیجنگ ایسوسی ایشن (آئی آر آئی اے) کے یو پی چیپٹر کے صدر بھی ہیں اور ان کے160سے زائد تحقیقی مقالے عالمی و قومی سطح کے جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here