پروفیسر اسد اللہ خاں کو ’ووکھارڈ ایکسیلنس ایوارڈ۔2018‘ سے نوازا گیا

Share Article
Prof-Asad-Ullah-Khan
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے انٹرڈسپلنری بایوٹکنالوجی یونٹ کے کوآرڈنیٹر پروفیسر اسد اللہ خاں کو اینٹی مائیکروبیئل رِسِسٹینس مکینزم اور دواؤں کی ڈیزائننگ کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے لئے باوقار’ ووکھارڈ ایکسیلنس ایوارڈ۔2018‘سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں نئی دہلی میں سری فورٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ جامعہ ہمدرد کے جلسۂ تقسیم اسناد میں نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پیش کیا ۔ ایوارڈ طلائی لوح، توصیفی سند اور تین لاکھ روپئے نقد پر مشتمل ہے۔ یہ سالانہ ایوارڈ جامعہ ہمدرد کے چانسلر اور ووکھارڈ لمیٹیڈ کے بانی چیئرمین و گروپ سی ای اوڈاکٹر قابل خوراکی والا نے شروع کیا ہے۔

پروفیسر اسد اللہ خاں اینٹی بایوٹک مدافعت کے میدان میں اپنی غیرمعمولی خدمات کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔ انھیں کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ حکومت ہند اور ریسرچ کونسل، یوکے نے انھیں اینٹی بایوٹک مدافعت کے میدان کا ممتاز ریسرچر قرار دیا ہے۔ حال ہی میں انھیں اسپین کی یونیورسٹی آف کیٹیلونیکا سین انٹونیو ڈی مرسیا میں دو سال کے لئے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوکے اکیڈمی آف میڈیکل
سائنسز اور حمید فاؤنڈیشن یوکے۔انڈیا اے ایم آر پروگرام کی جانب سے انھیں اینٹی مائیکروبیئل رِسِسٹینس میں پروفیسرشپ کی جائزہ کمیٹی کا ایکسپرٹ ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ پروفیسر اسداللہ خاں کو حکومت ہند نے نیشنل بایو سائنس ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *