ٹریفک غلطی کرنے پر انعام 

Share Article


انسانی فطرت ہے کہ جب اسے غلط کام پر سزا ملتی ہے اور وہ آئندہ اس کام کو کرنے سے خوف کھاتا ہے تو اس کے برعکس اچھے کام پر جزااور انعام بھی ملنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے اسے مزید اچھا کرنے کا حوصلہ ملتاہے۔یہ کام عام طور پر اسکول میں اساتذہ طلباء کے ساتھ کرتے ہیں مگر اب اسی طریقے کو پاکستان میں ٹریفک پولیس نے اختیار کیا ہے۔
اس سے پہلے یہی طریقہ ایک مرتبہ دہلی کی حکومت نے الگ اندازسے اختیار کیا تھا۔ طریقہ یہ تھا کہ اگر کوئی ٹریفک خلاف ورزی کرتا تھا تو اس کے رضا کار خلاف ورزی کرنے والوں کو گلاب کا پھول دیتے تھے۔ مقصد یہ ہوتا تھا کہ غلطی کرنے والوں کے ساتھ اچھا کرکے اسے انسانیت کی بنیاد پر شرمندگی دلائی جائے۔
اب پاکستان کی ٹریفک پولیس نے ایک انوکھا طریقہ نکالا ہے۔ٹریفک پولیس پہلے تو صرف غلط ڈرائیونگ پر جرمانے اور چالان کرتی تھی مگر اب اسلام آباد ٹریفک پولیس اچھی ڈرائیونگ پر انعام بھی دے گی۔مطلب یہ ہے کہ غلط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی صورت میں سزا تو ملتی تھی تاہم اب اچھی ڈرائیونگ پر جزا بھی ملے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام سے مثبت تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،شہریوں کی یہ غلط فہمی بھی دور ہوجائے گی کہ پولیس صرف سزا ہی دے سکتی ہے۔ظاہر اس طریقہ کار سے فائدہ تو ہوگا لیکن کچھ ایسے شوخ اور بد دماغ لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں ٹریفک غلطی پر انعام دیا جائے تو وہ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ لاہور پولیس ابھی نئے طریقے کو آزمارہی ہی ہے ،اگر کامیاب رہا تو ٹھیک ورنہ پھر کچھ اور دیکھا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *