پرینکا کا عجب رومانس

Share Article

آج کے دور یکی سب سے اسمارٹ اداکاراﺅں کی بات ہو تو پرینکا چوپڑا کو کیسے درکنار کیا جا سکتا ہے۔ فارمولہ اور کمرشیل فلموں میں تو وہ پہلے سے ہی سپر ہٹ تھیں،لیکن فلم کمینے اور فیشن کے بعد انہیں سنجیدہ ادکاراﺅں میں شمار کیا جانے لگا۔ فیشن فلمکے لئے تو وہ بیسٹ ایکٹرس کا قومی انعام بھی حاصل کر چکی ہیں۔ اب ان کے نئے کارنامے کی بات کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک فلم میں ان کے سامنے جب وی میٹ اور لو آج کل کے ڈائریکٹر امتیاز علی کو سائن کرنے کی بات چل رہی تھی۔ فلم رومانٹک ڈرامہ تھی۔ اس لئے دونوں کے درمیان کئی ہاٹ سین کا بھی ہونا طے تھا۔لہٰذا دونوں فنکاروں نے آپس میں میٹنگ کی۔لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا، امتیاز پرینکا چوپڑا کے ساتھ رومانس کرنے میں گھبرانے لگے۔ جب اس بابت فلم کے ڈائریکٹر وشال بھاردواج نے امتیاز سے پوچھا تو ان جواب بھی گول مول ہی تھا۔ حالانکہ انھوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ انہیں پرینکا کے ساتھ کام کرنے میں شرما ٓتی ہے۔اب ایسا کیا ہو گیا کہ سوچا نہ تھا، جب وی میٹ اور لو آج کل جیسی پیور رومانٹک فلم بنانے والے امتیاز خود رومانس کرنے سے اتنا گھبرا رہے ہیں۔ وشال بھی اس واقعہ سے سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ کسی بھی طرح اس ریئر جوڑی کو بڑے پردہ پر ایک ساتھ لا سکیں۔ مگر اس واقعہ نے تو ان کا خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ جب وشال سے کسی نے پرینکا کے بجائے کسی اور ادکارہ کو کاسٹ کرنے کے لئے کہا تو انھوں نے صاف انکار کر دیا ۔ دراصل وہ کمینے فلم میں پرینکا کی اداکاری سے اتنا متاثر ہیں کہ حال میں اسے دوہرانا ہی چاہتے ہیں۔ اب چاہے جو بھی ہو،پرینکا کو ہوشیار ضرور ہو جانا چاہئے،کیونکہ نئے نئے اداکار اگر ایسے ہی شرماتے رہیں گے تو ان کے ساتھ کام کون کرے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *