معذوربچے کے خاندان سے ملی پرینکاگاندھی، دیکھیں ویڈیو

Share Article
Priyanka-Gandhi
سیاسی میدان میں بھلے ہی مخالفین پرینکاگاندھی کی جم کرتنقیدکررہے ہوں لیکن گاندھی خاندان کی سیاست میں پرانی تاریخ رہی ہے عام لوگوں سے ملاقات کرنے کی۔پھرچاہے راجیوگاندھی رہے ہوں یا راہل گاندھی اوراب پرینکاگاندھی کانام بھی اس فہرس میں تیزی شمارہورہاہے۔کانگریس لیڈرپرینکاگاندھی منگل شام کودہلی کی جھگی بستی میں معذوربچے کے خاندان سے ملنے پہنچیں۔یہ خاندان اورنگ زیب روڈ کلسٹرہاؤسنگ میں رہتاہے۔ یہ بستی راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے ٹھیک پیچھے ہے۔اسی بستی سے ہوکروہ راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پیچھے والے دروازے سے گئی تھیں۔اس دوران پرینکاگاندھی نے جھگی میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ تصویربھی کھنچوائی۔راہل گاندھی کے گھرسامنے والے گیٹ پرمیڈیااہلکاروں کی کافی بھیڑتھی۔

اس سے بچنے کیلئے پرینکانے دوسراراستہ اپنایا۔اس سے پہلے انہوں نے اپنی گاڑی سامنے والے گیٹ سے بھیج دی اورخودجھگی بستی میں لوگوں سے ملتے ہوئے پیچھے کے دروازے سے راہل کے گھرپہنچیں۔آشیش نام کے بچے والدسبھاش یادو نے نیوزایجنسی اے این آئی کوبتایاکہ پرینکاگاندھی دومہینے میں ایک باران سے ملنے آتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ پچھلے چارسال سے آشیش کے علاج میں مددکررہی ہیں۔وہ آج ہمارے گھرآئی تھیں اورانہوں نے آشیش کی صحت اورعلاج کے بارے میں پوچھا۔یادونے آگے بتایاکہ راہل اورپرینکا گاندھی نے انکی کافی مددہے اوروہ پرینکاکوخاندان جیسامانتے ہیں۔
اس بچے کے خاندان سے بات کرتی پرینکاکا ایک ویڈیوسامنے آیاہے۔اس ویڈیومیں وہ خاندان کوہرممکن مدددینے کی یقین دہانی دیتی سنی جارہی ہے۔اس درران بچے کا خاندان ان سے بیٹھنے کوکہتاہے،لیکن وہ کہتی ہیں کہ آج بیٹھ نہیں سکتی ہیں کیونکہ انکی میٹنگ ہے۔وہ بتاتی ہیں کہ میڈیاسے بچنے کیلئے اس راستے سے آئی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *