پہلی تقریر کی تعریف پر پرینکا کا ٹوئٹ: شاید، کسی نے توجہ نہیں دی 

Share Article

priyankagandhi

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے، تبھی سے ان کے ہر قدم پر سبھی نظر بنائے ہوئے ہے۔ گجرات کے گاندھی نگر میں پرینکا نے اپنے پہلے خطاب میں مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا، لیکن اسی تقریر میں کچھ ایسا ہوا کہ جس پر شاید بہت کم لوگوں کی توجہ گئی۔ جمعرات کو پرینکا نے ٹویٹ کر بھی کہا کہ شاید اس بات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔


دراصل، مہیلا کانگریس کی صدر اور ایم پی سشمیتا دیو نے ایک ٹویٹ کیا،جس میں انہوں نے لکھا کہ پرینکا گاندھی کے گجرات میں دی گئی تقریر میں سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی تقریر کی شروعات’بہنوں اور بھائیوں‘ سے کی تھی۔ یہ ابھی تک جاری اس رجحان سے الگ ہے جس میں لوگ بھائیوں اور بہنوں سے تقریر کی شروعات کرتے ہیں۔‘

 

سشمیتا دیو کے اسی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ مجھے لگا کسی نے اس پر توجہ ہی نہیں دیا۔

 

آپ کو بتا دیں کہ پرینکا گاندھی واڈرا کا یہ ابھی تک تیسرا ہی ٹویٹ ہے، اس سے پہلے انہوں نے گجرات میں ہوئی ریلی کے بعد دو ٹویٹ کئے تھے، جس میں انہوں نے سابرمتی آشرم کی تصویر شیئر کی تھی اور اپنے تجربے کے بارے میں بتایا تھا۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے جس دن سرکاری طور پر سیاست میں قدم رکھا تھا، تبھی وہ ٹویٹر پر بھی آئی تھیں، لیکن ایک ماہ تک انہوں نے کوئی ٹویٹ ہی نہیں کیا تھا، اس کے باوجود ٹویٹر پر ان کے فلورس کی تعداد ڈھائی لاکھ کے پار چلی گئی ہے۔

 

گجرات میں ہی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرینکا نے ریلی میں ساڑھے سات منٹ تقریر کی۔ اس میں انہوں نے کانگریس کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور دیگر مسائل کو لے کر سوال پوچھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *