گنگایاترا،پرینکاکا مودی پر حملہ، کہا-لوگوں کو بیوقوف سمجھنا بند کریں وزیر اعظم

Share Article

priyanka

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا۔ اپنے پوروانچل یاترا کے آخری اور تیسرے دن پرینکا نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ سوچنا بند کرنا چاہئے کہ لوگ ’بے وقوف‘ ہیں کیونکہ وہ چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں۔تین روزہ گنگایاتراکے آخری دن میڈیا سے بات چیت میں پرینکا نے کہا،’گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کی تمام جمہوری اداروں کو تباہ کیا ہے۔ ہم سبھی جس نظام کے حصہ ہیں اسے بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وزیر اعظم کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ لوگ بے وقوف ہیں، وہ سب کچھ سمجھتے ہیں‘‘۔ کانگریس جنرل سکریٹری کا وزیر اعظم مودی پر سیدھا حملہ ہے۔دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ’ خاندانی سیاست نے جمہوری اداروں کو سب سے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ پریس سے لے کر پارلیمنٹ تک۔ کانسٹی ٹیوشن سے لے کر کورٹ تک۔ کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ کچھ خیالات شیئر کر رہا ہوں۔‘

وزیر اعظم مودی کے بلاگ کا جواب دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ’’ جو اقتدار میں ہوتے ہیں انہیں دو غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ آسانی سے لوگوں کو گمراہ کر سکتے ہیں۔ دوسری یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ جو ان کے خلاف بولتے ہیں وہ ان سے ڈرتے ہیں۔ ہم ان سے ڈرتے نہیں۔ وہ جتنا زیادہ پریشان کریں گے ہم اتنی ہی ہمت سے ان کا سامنا کریں گے۔ وہ جتنا زیادہ ڈرائیں گے ہم اتنی ہی مضبوطی سے ان سے لڑیں گے‘۔

پرینکا آج اپنی گنگا یاترا کے آخری مرحلے میں پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی گئیں۔یہاں وہ مشہور اسّی گھاٹ پر کیوٹ سماج کے لوگوں، نوجوانوں اور خواتین سے مخاطب ہوئیں۔پرینکاگنگاسفرکرکے وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے ملاحوں سے ملاقات اوران کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔انہوں نے وعدہ کیاکہ ہماری حکومت آئے گی توہم ان کے لئے الگ سے وزارت قائم کریں گے جوکہ راہل گاندھی بھی وعدہ کرچکے ہیں۔وہیں پرینکاکاپی ایم مودی پربھی جم کربرسیں۔وارانسی میں انہوں نے کئی گھاٹوں اورمندروں کا دورہ کیا ۔اس دوران پرینکاگاندھی نے کاشی وشوناتھ مندرمیں بھی پوجاارچناکی۔پرینکا گاندھی کی تین روزہ گنگا یاتراکی شروعات پیر سے ہوئی اور گنگا یاترا وارانسی میں اسی گھاٹ پر ختم ہو گی۔ پرینکا آج وارانسی سے واپس دہلی کیلئے روانہ ہوں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *