پرینکاگاندھی کا بی جے پی پرطنز،70 سال کی رٹ کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے

Share Article

Priyanka

لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مکمل طور پر سیاسی میدان میں کود گئی ہیں۔لوک سبھا انتخابات 2019کو لے کر ووٹروں کا دل ٹٹولنے نکلیں کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی پیر سے گنگا یاترا پر ہیں۔اس دوران پارٹی کارکنوں سے بھی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ملاقات کررہی ہیں۔پیر کو پرینکا گاندھی نے پریاگراج سے اپنی بوٹ(کشتی) یاترا شروع کی تھی۔پرینکا گاندھی کی گنگا یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔پرینکا گاندھی نے منگل کو اترپردیش کے مرزا پورمیں ماں وندھیواسنی دیوی کے درشن کئے۔منگل کو انہوں نے  مندر میں پوجا ارچنا کی۔

پوجاارچنا کے بعد بدھوہی میں جب پرینکا میڈیا سے مخاطب ہوئی تو مرکز کی نریندر مودی حکومت اور ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر جم کر برسیں۔ پرینکا نے بغیر نام لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ بولا اور پوچھا کہ 56 انچ کے سینے والے روزگار کیوں نہیں دیتے ہیں؟پرینکا گاندھی نے کہاکہ ’’ آپ کہتے ہیں آپ شکتی مان ہیں، بڑے لیڈر ہیں، آپ کا 56 انچ کا سینہ ہے تو پھر ملازمت کیوں نہیں دے سکتے ہیں؟ یہ ان کی کمزوری ہے، ان کی حکومت ایک کمزور حکومت ہے ‘‘۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکانے پوچھا کہ پانچ سال میں مرکزی حکومت نے کیا کیا؟ کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے 70سال کے معاملے پر بھی مودی حکومت کو گھیرا۔پرینکا نے صاف الفاظ میں کہا کہ 70 سال کی رٹ کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔

پرینکاگاندھی نے یوگی حکومت کے دو سال مکمل ہونے (رپورٹ کارڈ)پربھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابیاں گنانے سے کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ زمین پر کچھ اثر نظر نہیں آرہاہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ وزیر اعلی کامیابیوں کی بات کرتے ہیں، لیکن میں یہاں زمین پر گھوم رہی ہوں اور عام لوگوں سے بات کر رہی ہوں، کسان عام لوگ اب بھی پریشان ہیں۔
بتا دیں کہ منگل کو ہی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دو سال پورے ہوئے ہیں، کچھ دیر پہلے ہی وزیر اعلی یوگی نے اپنی کامیابیاں گنوائے تو پرینکا گاندھی نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پرینکا نے کہاکہ یوگی سرکارنے دوسال کاجورپورٹ کارڈ پیش کیاہے،وہ دیکھنے میں بہت اچھا لگ رہاہے۔لیکن ترقی اوراسکیموں کی زمینی حقیقت کچھ اورہی ہے۔میں عوام سے مل رہی ہوں اورسبھی لوگ پریشان ہیں۔آپ کوبتادیں کہ مرزاپورمیں پوجاارچناکے دوران مندر کے باہر ’مودی مودی‘ کے نعرے لگائے گئے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان دنوں تین روزہ گنگا یاترا پر ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *