’چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں‘کسان خود اپنا پہریدار: پرینکا گاندھی

Share Article

priyanka-gandhi-2

اتر پردیش کے پریاگ راج پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ بولا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ، پتہ نہیں کس طرح پانچ سال بعد چوکیدار بیدار ہواہے۔ ویسے چوکیدار امیر وں کے لئے ہوتے ہیں غریب کسان خود اپنے پہریدار ہوتے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ، راہل گاندھی نے نئی سیاست کا آغاز کرنے کے لئے یوپی بھیجا ہے۔

انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ کسانوں کے نہیں بلکہ امیروں کے چوکیدار ہوتے ہیں۔ آج ملک میں کسانوں کو پیداوار کی پوری قیمت نہیں مل رہی ہے۔ بتا دیں کہ اتوار کو ہی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سابق سینئر لیڈروں نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے آگے ’چوکیدار‘ جوڑا ہے۔

priyanka-gandhi

آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنی کشتی یاترا کے پہلے پڑاؤ کے طور پر دمدما گھاٹ کا انتخاب کیا، یہاں پر انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کیا اور عام لوگوں سے براہ راست بات چیت کی۔ پرینکا نے یہاں سے مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت میں کسانوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، آج ملک میں بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ کسانوں کی مدد کے لئے کوئی سامنے نہیں آ رہا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے صنعتکار دوستوں کو ہزاروں کروڑ روپے دے دیے۔ آپ کو بتا دیں کہ پرینکا گاندھی واڈرا اپنے 140 کلومیٹر یاترا میں جگہ جگہ اسی طرح رکیں گی اور عام لوگوں سے بات چیت کریں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *