پرینکا گاندھی سون بھدر روانہ، بابت پور ایئر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا

Share Article

 

وارانسی، کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی پوروانچل انچارج پرینکا گاندھی واڈرا منگل کو وارانسی ایئرپورٹ پر پہنچیں۔ یہاں تھوڑی دیر پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے بعد پرینکا سون بھدر کے قتل عام کے متاثرین کے گاؤںکے لئے روانہ ہو گئیں۔

امبھا میں پرینکا زمین تنازعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے درمیان تقریبا ًایک گھنٹے رہیں گی اور ان سے بات چیت کریں گی۔ اس کے پہلے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری قومی ہوائی اڈے کے ٹرمینل پر جیسے ہی باہر نکلی وہاں پہلے سے موجود پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی اجے رائے اور دیگر عہدیداروں نے ان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

پرینکا گاندھی کے سون بھدر دورے پیش نظر ایئرپورٹ اور سون بھدر امبھا گاؤں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

غور طلب ہو کہ گزشتہ 17 جولائی کو زمین سے متعلق تنازعہ میں دس لوگوں کا قتل ہوا تھا اور 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان سے ملنے جا رہی پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس نے جانے سے روک دیا تھا۔ اس سے خفا ہوکر پرینکا حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئیں تھیں۔

پرینکا کے جانے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی امبھا گاؤں پہنچی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *