پرینکا گاندھی کا لکھنؤمیں میگا روڈ شو آج

Share Article
Priyanka
کانگریس کی نومنتخب جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکاگاندھی واڈرالکھنؤمیں روڈ شوکرنے جارہی ہیں۔لوک سبھا الیکشن کیلئے کانگریس کا ماسٹراسٹروک مانے جانے والی پرینکاگاندھی واڈرا لکھنؤ میں روڈ شوکریں۔پرینکاگاندھی کے ساتھ ان کے بھائی اورکانگریس صدرراہل گاندھی اورمغربی یوپی کے جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا بھی ہوں گے۔کانگریس اترپردیش کی سبھی سیٹوں پرتنہاالیکشن لڑے گی،ایسے میں میگاشوکے ذریعے پارٹی کارکنا ن میں جوش بھرنے کی تیاری ہے۔
سرگرم سیاست میں انٹری کے بعد پرینکا گاندھی لکھنؤ میں آج اپنا پہلا میگا روڈ شو کریں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ روڈ شو تقریبا 9 گھنٹے کا ہوگا۔ روڈ شو ایئرپورٹ سے لیکر کانگریس کے پارٹی دفتر تک کا ہوگا جس میں تقریبا 3 درجن مقامات پر ان کا استقبال کیا جائیگا۔بتایاجارہاہے کہ روڈ شوکے بعد وہ بھائی راہل گاندھی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *