چاچی مینکاگاندھی کے علاقے میں پرینکا گاندھی کانگریس کیلئے کریں گی روڈ شو

Priyanka

سلطان پور: آل انڈیا کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور پوروانچل انچارج پرینکا گاندھی جمعرات کو سلطان پور میں روڈ شو کے ذریعہ چاچی مینکا گاندھی کے علاقے میں عوام سے رو بہ رو ہوں گی۔کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر سنجے سنگھ کی حمایت میں پرینکا گاندھی 9 مئی کو شہر میں جگہ جگہ روڈ شو کے ذریعے عوام کو لبھانے کی کوشش کریں گی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ورون گاندھی سلطان پور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ دوسرے مقام پر بہوجن سماج وادی پارٹی کے پون پانڈے تھے۔ ڈاکٹر سنجے سنگھ کی بیوی امیتا سنگھ کو کانگریسی امیدوار بنایا گیا تھا جنہیں زبر دست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بہوجن سماج وادی پارٹی کے پون پانڈے اس انتخاب میں ورون کی ماں مینکا گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مایاوتی کے وقت میں وزیر رہے ونود سنگھ اتحاد کو شکست دینے کے لئے مینکا گاندھی کی حمایت میں پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔
ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر کرشن کمار مشرا نے بتایا کہ ضلع کو آر ڈینیٹر امت شریواستو نے روڈ شو کو تاریخی بنانے کے لئے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے پوروانچل انچارج بننے سے ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ پرینکا کا روڈ شو کارپوریشن بینک، دریاپور سے شروع ہوکر باندھ منڈی، راہل چوراہا، نارمل چوراہا، لال ڈگی چوراہا، ڈاک خانہ چوراہا، گندہ نالہ روڈ، ضلع اسپتال، مال گودام روڈ ہوتے ہوئے گھبڑیا اووربرج پار کرکے ختم ہوگا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *