پرینکا نے لی چٹکی، کہا -بیرون ملک گھومنے والے پی ایم کو بڑے اداکاروں کے انٹرویو کا سہارا

Share Article

priyanka-gandhi-comment-on-modi

انتخابی ریلی میں پرینکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا انٹرویو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہمیشہ بیرون ملک میں رہتے ہیں اور بڑے بڑے اداکاروں سے انٹرویو کرواتے ہیں۔ فتح پور میں ایک اجلاس کے دوران پرینکا نے یہ بات کہی۔پرینکا نے کہا،”وزیر اعظم جی عوام کو نہیں سمجھتے۔لیڈر کو عوام کی بات سمجھنی چاہئے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ لیڈر عوام کے درمیان جائے۔ لیکن پی ایم ہمیشہ بیرون ملک میں دکھائی دیتے ہیں۔ بڑے بڑے اداکاروں سے انٹرویو کرواتے ہیں“۔

انہوں نے کہا، بی جے پی صرف تشہیر کی سیاست کر رہی ہے اور جمہوریت کو کمزور بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کے لیڈروں کا 50 فیصد بیان صرف میرے خاندان کے اوپر رہتا ہے“۔پرینکا گاندھی نے کہا،”آج عوام کے لئے نہیں، صنعت کاروں کو آگے بڑھانے کے لئے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ بنارس گئی تو پتہ چلا کہ وزیر اعظم گاؤں نہیں جاتے ہیں۔ اس حکومت نے روزگار میں کمی کا کام کیا ہے۔ حکومت نے منریگا کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے“۔

انہوں نے کہا،”گاؤں کا کسان آوارہ جانوروں سے پریشان ہیں، گھومنے پھرنے کے دوران لوگ خود کہتے ہیں دیدی ہمیں بچا لیجئے۔کسانوں کی کھیتی جب چری جا رہی تھی، چوکیداری کہاں چلی گئی۔ بی جے پی کی سیاست ہوا میں ہے، عوام سے ان کا کوئی لگاؤ نہیں رہتا ہے۔
پرینکا نے کہا،”انتخابات کے وقت ان کے لیڈر پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ انتخابات کے وقت پر جھوٹ بولنے والوں کو عوام سبق سکھائے۔ ووٹ آپ کا حق ہے، ہتھیار ہے، اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں“۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ٹی وی چینلز پر فلم اداکار اکشے کمار کے ساتھ نریندر مودی کی بات چیت نشر ہوا ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *