کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا منگل کے روز اپنی ماں سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی پہنچیں۔ لکھنؤ ایئرپورٹ سے براہ راست پرینکا سابق ممبر اسمبلی اکھلیش سنگھ کی رہائش گاہ لال پور پہنچیں۔ وہاں انہوں نے سابق رکن اسمبلی اکھیلیش سنگھ کی بیٹی ادیتی سنگھ اور بیوی دیویانشی سنگھ سے مل کر اکھلیش سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ سابق ممبر اسمبلی کے انتقال سے رائے بریلی کی سیاست کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق ممبر اسمبلی اکھلیش سنگھ کا ایک ہفتے پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ تقریباً آدھے گھنٹے ان کے خاندان کے ساتھ رہنے کے بعد پرینکا بھوئے مئو واقع رہائش گاہ پہنچیں۔ پرینکا نے یہاں پورے ضلع سے بلائے گئے کارکنوں سے ملاقات بھی کی لیکن میڈیا کو مکمل طور پر الگ رکھا گیا۔ پرینکا یہاں سے تقریباً 1.30 بجے ریلکوچ فیکٹری کے لئے نکلیں۔ وہاں وہ اس کو کارپوریٹ گھرانے کو سونپے جانے کے منصوبہ کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کے دھرنے میں شامل ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here