کانس فلم فیسٹول2019: پہلی بار ریڈکارپیٹ پر چلیں گی پرینکا چوپڑا

Share Article

priyanka-chopra

فلموں اور فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میں سے ایک مانے جانے والے کانس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکاہے۔ یہ 72 واں کانس فلم فیسٹیول ہے جو اگلے 11 دن تک چلے گا۔ فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارہ ودیسی گرل پرینکا چوپڑا پہلی بار شامل ہو رہی ہیں۔میٹ گالا 2019 میں اپنے لباس اور لک کی وجہ سے بحث کا موضوع بنی رہیں پرینکا چوپڑا کانس فلم فیسٹیول کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب پرینکا ریڈکارپیٹ پر واک کریں گی۔امریکی سے پرینکا کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہے۔ انہیں ایئر پورٹ پر روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان تصاویر میں وہ اپنے اپارٹمنٹ سے باہر جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔


کانس فیسٹیول میں ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور دیپکا پدکون،کٹرینہ کیف اور ہما قریشی بھی شرکت کرتے ہوئے آئیں گی نظر۔بتادیں کہ پرینکا کے علاوہ ٹی وی اداکارہ حنا خان اور ڈائنا پینٹی بھی اس سال کانس میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *